مصطفیٰ جیسا سوائے مصطفیٰ کوئی نہیں
مصطفیٰ جیسا سوائے مصطفیٰ کوئی نہیں
آپ ہیں خیر الوریٰ خیر الوریٰ کوئی نہیں
رب تعالیٰ بھیجتا ہے آپ پر ہر دم درود
آپ وہ محبوب ہیں وہ دوسرا کوئی نہیں
اس جہاں سے اس جہاں تک عاصیوں کا غم گسار
شافع روز جزا دے ماسوا کوئی نہیں
آپ کو اللہ نے بخشا ہے وہ خیر کثیر
صاحب کوثر بجز شاہ ہدا کوئی نہیں
حضرت جبریل نے بصد ادب یہ عرض کی
آپ ہیں آقا سبھی کے آپ سا کوئی نہیں
سب یہ مانتے مصطفیٰ کے فیض کی خیرات ہے
ورنہ خاکیؔ دو جہاں میں پوچھتا کوئی نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.