Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

وہیں ہے محمدؐ جہاں پر خدا ہے

عزیزالدین رضواں قادری

وہیں ہے محمدؐ جہاں پر خدا ہے

عزیزالدین رضواں قادری

MORE BYعزیزالدین رضواں قادری

    اسی گم شدہ کا پتا چل گیا ہے

    وہیں ہے محمدؐ جہاں پر خدا ہے

    یہ دونوں کے رہنے کی اک ہی جگہ ہے

    وہیں ہے محمدؐ جہاں پر خدا ہے

    خدا دیکھنا تو محمدؐ کو دیکھو

    خدا پانا ہے تو محمدؐ کو پاؤ

    خدا لاپتا تھا محمدؐ پتا ہے

    وہیں ہے محمدؐ جہاں پر خدا ہے

    خدا لا محمدؐ الٰہ کا پردہ

    تو حیرت ہے الا اللہ بالقدس پیدا

    سمجھ پڑھ کے کلمے کو کر غور کیا ہے

    وہیں ہے محمدؐ جہاں پر خدا ہے

    محمد رسول خداؐ کا معمہ

    مقدر سے جو اس کو سمجھا وہ سمجھا

    معمہ یہ کل بند تھا اب کھلا ہے

    وہیں ہے محمدؐ جہاں پر خدا ہے

    محمدؐ کو سمجھے نہ سمجھے خدا کو

    بھلا کیسے پائیں گے یہ مدعا کو

    جن جن کی عقلوں پہ پردہ پڑا ہے

    وہیں ہے محمدؐ جہاں پر خدا ہے

    میں اک روز لاحول والے سے پوچھا

    خدا اور محمدؐ کا کچھ راز بتلا

    کہا تلملا کر یہ ان کا پتا ہے

    وہیں ہے محمدؐ جہاں پر خدا ہے

    کہوں کیسے رضواںؔ میں راز حقیقت

    زباں بند ہے احترام شریعت

    الانسان سر سے یہ گر کھلا ہے

    وہیں ہے محمدؐ جہاں پر خدا ہے

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    نا معلوم

    نا معلوم

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے