Font by Mehr Nastaliq Web

بوقت_امتحاں محشر میں جب مے_خوار آئیں_گے

عزیزالدین رضواں قادری

بوقت_امتحاں محشر میں جب مے_خوار آئیں_گے

عزیزالدین رضواں قادری

MORE BYعزیزالدین رضواں قادری

    بوقت امتحاں محشر میں جب مے خوار آئیں گے

    سند بخشش کی لے کر خود میرے سرکار آئیں گے

    ہمارے مدرسے میں جو پڑھاتے ہیں دکھاتے ہیں

    اگر خواہش ہے تو خود طالب دیدار آئیں گے

    اگر معلوم ہو جائے کہ کتنے سرپھرے ہیں ہم

    رشتے قبر میں دو کی بجائے چار آئیں گے

    سکون دل کی خواہش ہے تو مے خانے میں آ بیٹھو

    اسی بیٹھک میں بخشش کے نظر آثار آئیں گے

    اگر ہے ظرف تو راہ محبت میں قدم رکھنا

    کئی اک مرحلے اس راہ میں دشوار آئیں گے

    تصوف کا یہ مے خانہ شفا خانہ بنا رضواںؔ

    دوا جس کی نہیں ایسے یہاں بیمار آئیں گے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے