Font by Mehr Nastaliq Web

مرا وطن، مری دھرتی کی ایک جنت ہے

بدیع الزماں خاور

مرا وطن، مری دھرتی کی ایک جنت ہے

بدیع الزماں خاور

MORE BYبدیع الزماں خاور

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت ابوالحسن امیر خسروؔ (دہلی-بھارت)

    مرا وطن، مری دھرتی کی ایک جنت ہے

    یہاں کی آب و ہوا خوش گوار ہے کتنی!

    یہاں کے سبزہ و گل میں بھی کیا لطافت ہے

    مرے وطن میں ہے جو شئے وہ خوبصورت ہے

    مرا وطن مری دھرتی کی ایک جنت ہے

    یہی تو ہے وہ زمیں سات سو برس پہلے

    کیا تھا جس کی فضاؤں سے پیار خسرو نے

    یہی تو ہے وہ زمیں، سات سو برس پہلے

    کئے تھے جس پہ دل و جاں نثار، خسرو نے

    یہی زمیں ہے جہاں سات سو برس پہلے

    مری زبان کے اک بے مثال شاعر نے

    مری زبان میں زورِ قلم دکھایا تھا

    مری زمین کی عظمت کا راگ گایا تھا

    یہی زمیں ہے جہاں، سات سو برس پہلے

    مری زبان کا معمار اپنے گیتوں میں

    مری زمین کی فصلوں کا ذکر کرتا تھا

    مری زمین کی صبحوں کا ذکر کرتا تھا

    مری زمین کی شاموں کا ذکر کرتا تھا

    مری زمین کا باغوں کا ذکر کرتا تھا

    مری زمین کے پھولوں کا ذکر کرتا تھا

    مرے چمن کا وہ طوطی تو، اب نہیں ہے مگر

    جو اس نے چھوڑی ہے وہ یادگار باقی ہے

    مرے وطن کا وہ گایک تو اب نہیں ہے مگر

    وہ چھیڑتا تھا جسے، وہ ستار باقی ہے

    یہی ستار، مری قیمتی امانت ہے

    یہی ستار، مری لازوال دولت ہے

    یہی ستار مری شان، میری شوقت ہے

    نہیں ہے ساز کوئی اس ستار سے بڑھ کر

    ہیں اس کے تاروں میں پوشیدہ پیار کے نغمے

    ہیں اس کے تاروں میں پنہاں بہار کے نغمے

    یہی ستار مجھے آج پھر اٹھانے دو

    کہ سن لیں مشرق و مغرب پیام خسرو کا

    یہی ستار مجھے جھوم کر بجانے دو

    کہ گونج اٹھے زمانے میں نام خسرو کا

    اسی ستار پہ وہ راگ مجھ کو گانے دو

    کہ جن سے نوعِ بشر سیکھ لے روا داری

    کرے نہ کوئی کسی کی یہاں دل آزاری

    مأخذ :
    • کتاب : نذر خسرو امیر خسرو (Pg. 72)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے