چمکا قسمت کا ستارہ میں تو اس قابل نہ تھا
چمکا قسمت کا ستارہ میں تو اس قابل نہ تھا
میں کہاں اور در تمہارا میں تو اس قابل نہ تھا
بے خودی میں مانگتا ہوں ان کی زیارت کا شرف
ہے کہاں یہ میرا یارا میں تو اس قابل نہ تھا
آ گئے دل میں مرے مہمان وہ شاہاں نواز
وہ کہاں اور گھر ہمارا میں تواس قابل نہ تھا
مغفرت کے آسرے پر میں بھی حاضر ہوگیا
ایک عاصی اور بیچارہ میں تو اس قابل نہ تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.