Font by Mehr Nastaliq Web

آدابِ صد ہزار ہوں خیرالانام کو

بدر عالم بدرؔ

آدابِ صد ہزار ہوں خیرالانام کو

بدر عالم بدرؔ

MORE BYبدر عالم بدرؔ

    آدابِ صد ہزار ہوں خیرالانام کو

    آتے ہیں در پہ جن کے فرشتے سلام کو

    قسمت سے گر بلائیں وہ اپنے غلام کو

    جاؤں میں سر کے بل بھی گھسٹتا سلام کو

    محروم کیا رہوں گا میں ان کے فیوض سے

    ملتا ہے جن سے فیض ہر اک خاص و عام کو

    ہاں جنت البقیع میں میری بھی ہو جگہ

    اس کی بہت تڑپ ہے مجھ ایسے غلام کو

    کتنی بڑی ہوس ہے جو دل میں عمر کے تھی

    ہو جائے گر نصیب غلامِ غلام کو

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے