Font by Mehr Nastaliq Web

رہا کرتا ہے اس میں جلوۂ یکتا محمد کا

بال کرشن داس گرگ

رہا کرتا ہے اس میں جلوۂ یکتا محمد کا

بال کرشن داس گرگ

MORE BYبال کرشن داس گرگ

    رہا کرتا ہے اس میں جلوۂ یکتا محمد کا

    میرا دل ہے ازل سے آئینہ خانہ محمد کا

    گلہ غم کا نہیں غم دینے والے یہ شکایت ہے

    جو تجھ کو غم ہی دینا تھا تو غم دیتا محمد کا

    وہاں کی خاک کا ایک ایک ذرہ جگمگاتا ہے

    عرب کی وادیوں میں نور جب پھیلا محمد کا

    اگر تجھ کو محبت ہے جو تیرا عشق صادق ہے

    تو آنکھیں بند کرکے کھینچ لے نقشہ محمد کا

    یہ فیضِ عشق ہر صورت میں اس کو دیکھتا ہوں میں

    ہر اک صورت پہ ہوتا ہے مجھے دھوکا محمد کا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے