بہار_صبح_ازل ہے جمال_روئے_رسولؐ
بہار صبح ازل ہے جمال روئے رسولؐ
جسے بھی دیکھیے ہے محو آرزوئے رسولؐ
عروج فکر و نظر شرح گفتگوئے رسولؐ
کمال لطف و عطا ہے کمال خوئے رسولؐ
ہر ایک ذرہ دل میں ان کا عکس جمیل
نگاہ شوق کو پھر بھی ہے آرزوئے رسولؐ
ہے ان کا حسن تبسم چمن میں عطر فشاں
ہر ایک غنچہ و گل میں بسی ہے بوئے رسولؐ
ملی مجھ کو عجب لذت سجود و قیام
زہے نصیب کہ کعبہ ہے میرا کوئے رسولؐ
میرے حضورؐ سے میرا سلام کہہ دینا
نسیم صبح گزر ہو جو تیرا سوئے رسولؐ
خدا مدینے میں ستارؔ مجھ کو پہنچا دے
تو نعت پاک پڑھوں جا کے رو بروئے رسول
- کتاب : تذکرہ شعرائے وارثیہ (Pg. 176)
- مطبع : فائن بکس پرنٹرس (1993)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.