امیر قافلۂ دل ہے تو مرے خسرو
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت ابوالحسن امیر خسروؔ (دہلی-بھارت)
امیر قافلۂ دل ہے تو مرے خسرو
گداز عشق کی منزل ہے تو مرے خسرو
حدیثِ روحِ محبت ہیں تیرے فرمودات
خود آگہی و خود ی کا جہان تیری ذات
ہر ایک قول ترا قولِ خسروانہ ہے
تری حیات کی تفسیر یہ زمانہ ہے
بہار تازہ عبارت ترے چمن سے ہے
جمال خود نگری تیری انجمن سے ہے
تو راز عشق بھی تھا حاصل محبت تھا
تری نواؤں میں آہنگ ساز فطرت تھا
نشانِ راہِ محبت ترے بلند افکار
تجھی سے آج بھی قائم ہے شعر و فن کا وقار
جہاں میں آج بھی جاری ہے فیض عام ترا
رہے گا تا بہ ابد اس جہاں میں نام ترا
- کتاب : نذر خسرو امیر خسرو (Pg. 69)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.