رسول خدا کی محبت ملی ہے
مجھے دونوں عالم کی دولت ملی ہے
مدینے کی بستی کا عالم نہ پوچھو
برستی ہوئی مجھ کو رحمت ملی ہے
نبی کی محبت میں دیوانہ ہوں میں
بمشکل مجھے یہ سعادت ملی ہے
خدا سے شرف ہم کلامی کا پائے
بتاؤ کسے اتنی عظمت ملی ہے
جو مؤمن ہیں سایہ فگن ان کے سرپر
خدائے دو عالم کی رحمت ملی ہے
کہیں ہوگی جنت مگر بحرؔ مجھ کو
دیارِ محمد میں جنت ملی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.