Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

درِ خیرالوریٰ ہے اور میں ہوں

بہزاد لکھنوی

درِ خیرالوریٰ ہے اور میں ہوں

بہزاد لکھنوی

MORE BYبہزاد لکھنوی

    درِ خیرالوریٰ ہے اور میں ہوں

    میرے غم کی دوا ہے اور میں ہوں

    مرادوں کو ملی ہے منزلِ شوق

    دعاؤں کا صلہ ہے اور میں ہوں

    میرے ارمان مچلے جا رہے ہیں

    درِ حاجت روا ہے اور میں ہوں

    خوشا قسمت کہ محراب النبی میں

    کسی کا نقشِ پا ہے اور میں ہوں

    بھرا ہے جس نے دامانِ دو عالم

    وہی دستِ سخا ہے اور میں ہوں

    درِ اقدس کے آگے دل ہے لرزاں

    کہ ان کا سامنا ہے اور میں ہوں

    ہوا ہوں بابِ رحمت سے جو داخل

    عطاؤں پہ عطا ہے اور میں ہوں

    دکھا بہزادؔ کو ہر سال بطحا

    یہی پیہم دعا ہے اور میں ہوں

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    ذوالفقار علی

    ذوالفقار علی

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے