Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

اپناعالم وہاں نظر آیا

بہزاد لکھنوی

اپناعالم وہاں نظر آیا

بہزاد لکھنوی

MORE BYبہزاد لکھنوی

    اپناعالم وہاں نظر آیا

    سبزِ گنبد جہاں نظر آیا

    اصل میں تھا وہ کعبۂ ارماں

    دور سے آستاں نظر آیا

    عالمِ نورد عالمِ درخشاں

    آنکھ کو بے گماں نظر آیا

    چار جانب ضیا تھی اک ایسی

    اک نورِ رواں نظر آیا

    تھی فضاؤں سے بارشِ تسکیں

    اک نرالا سماں نظر آیا

    آنکھ سے اشک ہو گئے جاری

    دردِ راحت رساں نظر آیا

    لب پر آئے سلام کے تحفے

    قلب بھی ہم زباں نظر آیا

    روح پر بے خودی طاری ہوئی

    جاں کو آرامِ جاں نظر آیا

    اس تجلی کے سامنے بہزادؔ

    محو سارا جہاں نظر آیا

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    صائمہ جہاں

    صائمہ جہاں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے