Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

حق تعالیٰ نے پھر اپنا مدعا پیدا کیا

بہزاد لکھنوی

حق تعالیٰ نے پھر اپنا مدعا پیدا کیا

بہزاد لکھنوی

MORE BYبہزاد لکھنوی

    حق تعالیٰ نے پھر اپنا مدعا پیدا کیا

    یعنی نور حضرت شاہ ہدا پیدا کیا

    ہو گئی اک لفظ کن دونوں عالم کی نمود

    یعنی سب کچھ ابتدا تا انتہا پیدا کیا

    بعد اس کے چار عنصر آب و آتش خاک و باد

    ان کے مجموعۂ داکِ حق آشنا پیدا کیا

    اس کی پیشانی میں رکھا نورِ ختم المرسلین

    اور اس کی نسل سے اک سلسلہ پیدا کیا

    منتقل ہوتا رہا یہ نور جس جس ذات میں

    اس نے اس اس ذات کو معجز نما پیدا کیا

    بعد عیسیٰ بعد موسیٰ پشت عبداللہ سے

    حق تعالیٰ نے مراد دوسرا پیدا کیا

    یعنی اس دنیا میں آئے رحمۃ للعالمین

    یعنی حق نے ہم سبھوں کا رہنما پیدا کیا

    بہر تعظیم آئی اس کے خود بہار بوستاں

    بلبلوں نے مرحبا کا غلغلہ پیدا کیا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے