Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

مدینہ جاؤ تو اتنا پیام کہہ دینا

بہزاد لکھنوی

مدینہ جاؤ تو اتنا پیام کہہ دینا

بہزاد لکھنوی

MORE BYبہزاد لکھنوی

    مدینہ جاؤ تو اتنا پیام کہہ دینا

    کہ ہند میں تپاں اک غلام کہہ دینا

    تڑپ تڑپ کے گذرتے ہیں رات دن اس کے

    عجیب طرح کے ہیں صبح و شام کہہ دینا

    مسلسل آنکھ سے گرتے ہیں اشک خون جگر

    غموں کا اس پہ ہے اک اژدہام کہہ دینا

    ضرور کہنا کہ بے بس ہے اور ہے مجبور

    سحر کے بھیس میں آتی ہے شام کہہ دینا

    چھپا کے رکھنا نہ کچھ بھی حضور اقدس سے

    جو تم نے دیکھا ہے سب لا کلام کہہ دینا

    یہ کہنا بھول گیا میں کہ پیشِ گنبد سبز

    ادب کے ساتھ تو پہلے سلام کہہ دینا

    جو تجھ سے پوچھیں کہ وہ کون شخص ہے بتلا

    تو ان سے چپکے سے بہزادؔ نام کہہ دینا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے