Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

الٰہی میرا مدینہ مقام ہو جائے

بہزاد لکھنوی

الٰہی میرا مدینہ مقام ہو جائے

بہزاد لکھنوی

MORE BYبہزاد لکھنوی

    الٰہی میرا مدینہ مقام ہو جائے

    وہیں پہ زیست کا قصہ تمام ہو جائے

    کچھ اس ادا سے کروں شکر کے ادا سجدے

    مری جبیں کا زمانے میں نام ہو جائے

    کسی کے سامنے پہنچوں بصد نیاز وفا

    کسی حضور میں میرا سلام ہو جائے

    ملے کچھ اتنا کہ محرومیاں بھی حیراں ہوں

    مراد یاب دل تشنہ کام ہو جائے

    درِ حبیبِ خدا کے ہوں روز نظارے

    کہ جو سحر بھی ہو ہم رنگ شام ہو جائے

    الٰہی تو ہی سہارا ہے غم نصیبوں کا

    ترا کرم ہو تو قسمت کا نام ہو جائے

    الٰہی تو لب بہزادؔ کی دعا سن لے

    دعا یہ ہے اسے طیبہ میں شام ہو جائے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے