Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

مدینے کو بلالے کملی والے

بہزاد لکھنوی

مدینے کو بلالے کملی والے

بہزاد لکھنوی

MORE BYبہزاد لکھنوی

    مدینے کو بلالے کملی والے

    مصیبت سے چھڑا لے کملی والے

    بھلا مشکل اسے پھر کیوں ستائے

    جو تیرا آسرا لے کملی والے

    بہکتے جا رہے ہیں ہم مسلماں

    ہمیں اپنا بنالے کملی والے

    تری امت کو کشتی ہے بھنور میں

    اب اس کو تو بچالے کملی والے

    مسلمانوں کا عالم اب ہے ابتر

    ہیں جینے کے بھی لالے کملی والے

    برے ہیں یا بھلے ہیں ہیں تو تیرے

    کرم کر اور بچا لے کملی والے

    دل بہزادؔ ہے بیتاب یثرب

    اسے للہ بلا لے کملی والے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے