باعثِ سکونِ دل کا، محمد کا نام ہے
باعثِ سکونِ دل کا، محمد کا نام ہے
ہر دم میری زباں پہ درود و سلام ہے
فرشِ حرم ہے زیرِ قدم شاہِ دین کے
عرش بریں حضور کےزیرِ خدام ہے
حبِ رسول پاک ہے، ایمان کی دلیل
اس قول پہ گواہ خدا کا کلام ہے
ہے زادِ راہ ذکر، رسالت مآب کا
وجہ، نجات، طاعتِ شاہ انام ہے
آزاد کردیا ہے اسیرانِ جنگ کو
اللہ رے حضور کا یہ فیضِ عام ہے
محلوق میں بلند ہے انساں کا مرتبہ
اونچا خدا کے بعد نبی کا مقام ہے
خیرالامم کا ہم کو لقب مل گیا بشرؔ
یہ سب طفیلِ حضرتِ خیرالانام ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.