دردِ عشقِ نبی کا ہے کیا پوچھنا
دردِ عشقِ نبی کا ہے کیا پوچھنا
جس سے جینے کا ہم کو مزا مل گیا
ہے وہی لذتِ درد سے آشنا
جس کو دِل ایک غیر آشنا مل گیا
جس کے دل کو غمِ مصطفیٰ مِل گیا
زندگی کا اسے مدعا مل گیا
مدعا مل گیا مصطفیٰ مل گئے
مصطفی مل گئے تو خدا مل گیا
میرے دل کو غمِ مصطفیٰ دے دیا
مجھ کو گنجینۂ بے بہا مل گیا
میں بشیرؔ اور تو کچھ نہیں جانتا
حشر کا مجھ کو اک آسرا مل گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.