مدینے کی جنت کہاں چھوڑ آئے
مدینے کی جنت کہاں چھوڑ آئے
وہ انمول دولت کہاں چھوڑ آئے
نگاہوں کی منزل جگر کی تمنا
وہ دل کی مسرت کہاں چھوڑ آئے
نہ روضہ مبارک نہ وہ جالیاں ہیں
وہ گنبد کی شوکت کہاں چھوڑ آئے
مواجہِ مبارک سلام اور درودیں
دو عالم کی ثروت کہاں چھوڑ آئے
مبارک وہ حجرہ وہ رحمت کی بارش
وہ نظروں کی راحت کہاں چھوڑ آئے
بہاریں ملیں جن سے دونوں جہاں کو
وہ بطحا کی جنت کہاں چھوڑ آئے
بشیرؔ آ گئے کیوں درِ مصطفىٰ سے
وہ دل و جاں کی راحت کہاں چھوڑ آئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.