اے دیارِ رحمتہ للعالمیں
اے دیارِ رحمتہ للعالمیں
اے و قارِ آسماں فخرِ زمین
جاذبِ دل مرحبا تیری زمیں
ذرہ ذرہ بن گیا دل کا نگیں
کس قدر پُر کیف ہے تیری فضا
کھل گیا میرا دل اندوه گیں
یہ ہوا کتنی سرور انگیز ہے
آ رہی ہے بوئے فردوسِ بریں
مست و بے خود جس نے دل کو کر دیا
کیا معطر ہے یہ بوئے عنبریں
ضوفشانی سے شہِ کونین کے
زرہ زرہ بن گیا ماہِ مبیں
گنبدِ خضریٰ کا ہے سایہ نصیب
کس قدر خوش بخت ہیں تیرے مکیں
اس زمین پر سجدہ کرتے ہی بشیرؔ
ہو گئی ہے پُر ضیا میری جبیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.