دنیا کو تم نے آ کر پُر نور کر دیا ہے
دنیا کو تم نے آ کر پُر نور کر دیا ہے
اور ظلمتوں کو یکسر کافور کر دیا ہے
پیغامِ حق سنا کر مسرور کر دیا ہے
وحدت کی مے پلا کر مخمور کر دیا ہے
فاراں کی چوٹیوں پر وہ آفتاب چمکا
چشمِ فلک کو جس نے مسحور کر دیا ہے
غارِ حرا سے نکلیں یہ نور کی شعائیں
تاریک وادیوں کو پُر نور کر دیا ہے
سندرؔ سے کیا رقم ہو وہ شان ہے تماری
جس نے گدا گروں کو فغفور کر دیا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.