Font by Mehr Nastaliq Web

رحمتِ عالم ادھر بھی ایک رحمت کی نظر

بے چین بدایونی

رحمتِ عالم ادھر بھی ایک رحمت کی نظر

بے چین بدایونی

MORE BYبے چین بدایونی

    رحمتِ عالم ادھر بھی ایک رحمت کی نظر

    ٹھنڈے ہو جائیں مرے دل میں جو ہیں غم کے شرر

    بے قراری ہے نہایت قلب ہے زیر و زبر

    ٹوٹی جاتی ہے غموں سے میری ہمت کی کمر

    سایۂ رحمت میں مجھ کو دیں قرار، عالم پناہ

    آپ سے فریاد ہے اے غمزدوں کے چارہ گر

    پیارے آقا اشکِ حسرت کون پوچھے گا میرے

    آپ کے بابِ کرم کو چھوڑ کر جاؤں کدھر

    خوب جی بھر بھر کے اپنوں نے ستایا ہے مجھے

    میری دل آزاریوں میں کچھ نہیں چھوڑی کسر

    تیر جو کھائے ہیں دل پر ہو عدم ان کی کسک

    اور میرے نالۂ شب میں ہوا اے مولیٰ اثر

    اس طرف بھی آپ کا ابرِ کرم جائے برس

    ہو میری بھی آرزوؤں کا شجر اب پُر ثمر

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے