Font by Mehr Nastaliq Web

برس رہی ہے خدا کی رحمت در_عطا_و_کرم کھلا ہے

بیدار شاہ وارثی

برس رہی ہے خدا کی رحمت در_عطا_و_کرم کھلا ہے

بیدار شاہ وارثی

MORE BYبیدار شاہ وارثی

    برس رہی ہے خدا کی رحمت در عطا و کرم کھلا ہے

    زمیں ہے عرش بریں یہاں کی جمال وارث خدا‌ نما ہے

    خیال جنت تمہیں مبارک کہ میں ہوں محو جمال وارث

    تلاش دیر و حرم نہیں ہے صنم کدہ مجھ کو مل گیا ہے

    حسین یکتا جمیل یکتا کہ میں نے تجھ سا تجھی کو دیکھا

    یہ شیفتہ ہے فریفتہ ہے ازل سے دل تیرا مبتلا ہے

    تجلیات جمال جاناں سے ہے منور یہ دونوں عالم

    نگاہ حق بیں سے دیکھنے کو نظر سے پردہ اٹھا ہوا ہے

    رہ محبت میں کام آیا ہمارا یہ ذوق جبہ سائی

    نصیب بیدارؔ ہو گیا ہے اسی آستاں پر جو سر جھکا ہے

    مأخذ :
    • کتاب : سلسلہ وارثیہ کے مخصوص شعراء کرام
    • Author : ڈاکٹر کبیر الدین وارثی
    • مطبع : ارم پنٹرس، دریاپور، پٹنہ (2018)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے