Font by Mehr Nastaliq Web

مدینہ کا عزمِ سفر اللہ اللہ

بیہوش محبوب نگری

مدینہ کا عزمِ سفر اللہ اللہ

بیہوش محبوب نگری

MORE BYبیہوش محبوب نگری

    مدینہ کا عزمِ سفر اللہ اللہ

    نبی کی ہے دل پہ نظر اللہ اللہ

    سمجھ لے جو یہ راز کیا ڈر ہے اس کو

    ادھر ہیں محمد ادھر اللہ اللہ

    کرم ہے یہ ربط و نسبت کا ورنہ

    مرا دل محمد کا گھر اللہ اللہ

    جو لے نامِ پاک اس کی فتح مبیں ہے

    قدم چومیں فتح و ظفر اللہ اللہ

    یہ مانا کہ ہیں عبد وہ حق نہیں ہیں

    ہیں نورِ خدا سر بسر اللہ اللہ

    جو خیرالبشر ہیں جو خیرالرسل ہیں

    تو کہتا ہے ان کو بشر اللہ اللہ

    ہے اس بابِ رحمت کا جبریل درباں

    بیاں کیا ہو تقدیسِ در اللہ اللہ

    ہے عشقِ محمد سے تکمیل ایماں

    نہیں ہے اگر یہ نہ کر اللہ اللہ

    اگر چہ یہ بیہوشؔ ہے بیخودی میں

    محمد ہے لب پر مگر اللہ اللہ

    مأخذ :
    • کتاب : Hosh-e-Aqeedat (Pg. 135)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے