شافعِ محشر حبیب ِکبریا ہیں مصطفیٰ
شافعِ محشر حبیب ِکبریا ہیں مصطفیٰ
رحمتِ عالم امام الانبیا ہیں مصطفیٰ
آپ کا ہر نقشِ پا ہے جادۂ حق کا چراغ
آپ کے پیرو بھی منزل آشنا ہیں مصطفیٰ
علم مطلق یا کلام حق سے ممکن ہے ثنا
ورنہ اپنی مدح کی حد سے سوا ہیں مصطفیٰ
عظمت و شانِ شہِ لولاک کیا کیجے بیاں
خلقتِ ارض وسما کا مدعا ہیں مصطفیٰ
ذرے سے خوشید تک ہر شے کی علت آپ ہیں
مرتبت کی حد یہ ہے بعد از خدا ہیں مصطفیٰ
قلبِ مؤمن آپ کے احسان سے بیہوشؔ ہے
حق نہیں لیکن سراپا حق نما ہیں مصطفیٰ
- کتاب : Hosh-e-Aqeedat (Pg. 13)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.