وادیِ ایمن کوئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم
وادیِ ایمن کوئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم
برقِ تجلا روئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم
پردۂ شب گیسوئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم
رازِ سحر ہے روئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم
آئی ہیں کیا بطحیٰ سے ہوائیں رقص میں ہیں جنت کی ہوائیں
پھیل گئی خوشبوئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم
چھپ جا ہلالِ عید خدا را شق نہ جگر ہو جائے دوبارہ
سامنے ہے ابروئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم
گرم نہ ہو خورشیدِ قیامت سر پہ ہے مرے سایۂ رحمت
رحمتِ حق ہے خوئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم
طور وہی ہیں نور وہی ہیں پاس وہی ہیں دور وہی ہیں
ہر گل میں ہے بوئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم
راہ کا کچھ بھی ہوش نہیں ہے جذبۂ دل بیہوشؔ نہیں ہے
رخ تو ہے اس کا سوئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم
- کتاب : Hosh-e-Aqeedat (Pg. 19)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.