جس دل میں جلوہ گر ہے محبت رسول کی
جس دل میں جلوہ گر ہے محبت رسول کی
مبذول ہے اسی پہ عنایت رسول کی
حضرت کی ذات باعثِ تکمیل بن گئی
ہر دور میں تھی ورنہ ضرورت رسول کی
تخلیق کائنات سے مقصودِ حق ہے کیا
سمجھا گئی یہ بات قیادت رسول کی
معراج میں کھلا ہے یہ منشائے ایزدی
کل انبیا بھی دیکھ لیں عظمت رسول کی
اک معجزہ ہے پیٹ پر پتھر کا باندھنا
ہم صورتِ بشر ہے لطافت رسول کی
شہکار ہے یہ خالقِ عالم کے علم کا
قدرت ہے دنگ دیکھ کے صورت رسول کی
ہے عبد و رب میں ذاتِ رسالت کا واسطہ
قرب خدا ہے صرف اطاعت رسول کی
بیہوشؔ کو ترددِ محشر نہیں کہ اب
تقدیر بن گئی ہے شفاعت رسول کی
- کتاب : Hosh-e-Aqeedat (Pg. 36)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.