زہے عظمت و افتخارِ مدینہ
زہے عظمت و افتخارِ مدینہ
کہ ہے عرش تک اعتبارِ مدینہ
نہ پوچھو کہ کیا ہے دیارِ مدینہ
ہے کونین پر اختیارِ مدینہ
بشر کیا ملائک کے بھی دیدہ و دل
ہیں پامال راہِ سوارِ مدینہ
وہ جنت میں بھی کیا سکوں پاسکےگا
نظر میں ہے جس کی بہارِ مدینہ
مدینہ کا رتبہ نہیں عرش سے کم
ہے محبوبِ رب تاجدارِ مدینہ
قسم کھائی حق نے بہٰذالبلد سے
یہ ہے اللہ اللہ وقارِ مدینہ
اسے دین و دنیا کا کچھ غم نہیں ہے
ہے اطراف جس کے حصارِ مدینہ
پسینہ محمد کا ہے جذب اس میں
معطر نہ کیوں ہو غبارِ مدینہ
اجل پھر کبھی آ کہ بیہوشؔ ہے یہ
ہے اس کو ابھی انتظارِ مدینہ
- کتاب : Hosh-e-Aqeedat (Pg. 39)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.