جس کو حضرت سے الفت نہیں
جس کو حضرت سے الفت نہیں
اس کی قسمت میں جنت نہیں
دید کی کس کو حسرت نہیں
دیکھنا کیا عبادت نہیں
انبیا کے ہیں سردار وہ
اور کچھ اس میں حجت نہیں
عاصیوں پر ہے ان کی نظر
یہ ادا کیا عنایت نہیں
ہم اگر اپنے جیسا کہیں
کیا یہ اپنی جسارت نہیں
شکل ان کی بشر کی سہی
ہر بشر کی وہ عظمت نہیں
ہر ضرورت سے واقف ہیں وہ
مانگنے کی ضرورت نہیں
دینے والے کی عادت ہے یہ
لینے والے کی قسمت نہیں
عشقِ احمد میں بیہوشؔ ہوں
ہوش کی اب ضرورت نہیں
- کتاب : Hosh-e-Aqeedat (Pg. 97)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.