Font by Mehr Nastaliq Web

پڑی جس پہ تیری نظر شاہِ قاتل

بہزاد لکھنوی

پڑی جس پہ تیری نظر شاہِ قاتل

بہزاد لکھنوی

MORE BYبہزاد لکھنوی

    دلچسپ معلومات

    نوٹ: یہ مشاعرہ حضرت قاتلؔ اجمیری کے عرس کی مناسبت سے عیدگاہ میدان، بندر روڈ، کراچی میں منعقد ہوا تھا، اس مشاعرے کی صدارت بہزادؔ لکھنوی نے فرمائی تھی، جبکہ مصرعِ طرح ’’تمہیں ڈھونڈتی ہے نظر شاہِ قاتل‘‘ مقرر کیا گیا تھا۔

    پڑی جس پہ تیری نظر شاہِ قاتل

    اسی کو کیا بے خبر شاہِ قاتل

    تیرے میکدے سے پیا جس نے ساغر

    ہوا ہوش سے بہر ہ ورشاہِ قاتل

    سلامت سلامت ترا ذوقِ عرفاں

    مبارک مبارک ثمر شاہ قاتل

    کسی کی تجلی نے تم کو بنایا

    چراغ سرِ رہ گزر شاہ قاتل

    یہ کیوں چھپ گئے تم تجلی دکھا کر

    ہر اک شے بنی ہے نظر شاہ قاتل

    فضا میں جو رنگ و محبت نہیں ہے

    نہیں ہیں وہ شام و شحر شاہ قاتل

    کراچی میں بہزادؔ نے سب کو پایا

    نہ پایا تمہیں کو مگر شاہ قاتل

    مأخذ :
    • کتاب : Gulha-e-Aqidat (Pg. 39)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے