خواجہ تیری چوکھٹ کی تنویر نرالی ہے
دلچسپ معلومات
منقبت در شان خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-راجستھان)
خواجہ تیری چوکھٹ کی تنویر نرالی ہے
پہونچا جو یہاں اس کی تقدیر نرالی ہے
اجمیر مقدس میں طیبہ کی گلی دیکھی
اس خواب مجلیٰ کی تعبیر نرالی ہے
ہر طاق یہ جنت کا انداز نچھاور ہے
خواجہ تیری دیوڑھی کی تعبیر نرالی ہے
ملتے ہیں فقیروں کو اطوارِ شہنشاہی
اس حسنِ سخاوت کی توقیر نرالی ہے
لے خاک درِ خواجہ آنکھوں سے لگا بیکلؔ
بینائی بتاتی ہے اکسیر نرالی ہے
- کتاب : Majmua-Naa't-o-Manqabat (Pg. 77)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.