Sufinama

رکوع و سجدہ قعود وقیام آپ کے نام

بیکل اتساہی

رکوع و سجدہ قعود وقیام آپ کے نام

بیکل اتساہی

MORE BYبیکل اتساہی

    رکوع و سجدہ قعود وقیام آپ کے نام

    مرے حضور صلواۃ وسلام آپ کے نام

    یہ ہجر دھر میں نمو پیکر انا میں لہو

    حیات کون ومکاں کا نظام آپ کے نام

    حصول حق طلبی بہ اصول غوث و ولی

    سلوک و زہد کا ہر اک مقام آپ کے نام

    یہ انبیا و رُسل کا مقام قرب الہ

    ہر افتخار ہر اک احترام آپ کے نام

    یہ مہکے مہکے چمن لہکے لہکے ماہ ونجوم

    یہ عرش وفرش کے جلوے تمام آپ کے نام

    قلم سے نور تو کاغذ سے نکہتیں بھوٹیں

    یہ حرف ولفظ یہ حسن کلام آپ کے نام

    حضور آپ کی توصیف میں رہوں بیکلؔ

    یہ عارضی میری دولتِ دوام آپ کے نام

    مأخذ :
    • کتاب : سلسلہ وارثیہ کے مخصوص شعراء کرام (Pg. 81)
    • Author : ڈاکٹر کبیر الدین وارثی
    • مطبع : ارم پنٹرس، دریاپور، پٹنہ (2018)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے