تو اپنی حمد کا اسلوب انتخابی دے
تو اپنی حمد کا اسلوب انتخابی دے
مرے خدا مجھے اندازِ بوترابی دے
ہے سامنے ابھی الحاد کا در خیبر
طفیل شیر خدا عزم کامیابی دے
مجھے وہ ذرہ بنا جو کف علی میں رہے
جہاں میں چمکوں وہ کردارِ انقلابی دے
تیرے حبیب کی توصیف میں رہوں بیکلؔ
علی کے در کی چھنی ہو وہ گلابی دے
- کتاب : سلسلہ وارثیہ کے مخصوص شعراء کرام (Pg. 82)
- Author : ڈاکٹر کبیر الدین وارثی
- مطبع : ارم پنٹرس، دریاپور، پٹنہ (2018)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.