وہ محبوب_یزداں بشیر_و_نذیر
وہ محبوب یزداں بشیر و نذیر
فرستادۂ خاص رب قدیر
عجب روئے تاباں عجب آب و تاب
کہ پرتو سے بجلی نبی موج آب
وہ محبوب عالم شہ اصفیا
حبیب خدا وارث انبیا
نہیں ہوتے انسان ایسے وجیہ
حسیں اس قدر وہ مہ دل نواز
کہ خود حسن کو اس کے جلوے پہ ناز
وہ رخ مطلع صبح حق الیقین
صبیح و شگفتہ ملیح و حسین
وہ مہر سعادت وہ بدرالدجیٰ
وہ شمع حقیقت وہ شمس الضحیٰ
فروزاں ہے اس سے کہ نزدیک و دور
برابر اسی کا ہے آنکھوں میں نور
- کتاب : گلدستۂ نعت (Pg. 106)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.