لے کے محشر میں جو میں فردِ عمل جاؤں گا
لے کے محشر میں جو میں فردِ عمل جاؤں گا
گر پڑوں گا قدم شہ پہ مچل جاؤں گا
دم لبوں پر ہے تپ ہجر سے جل جاؤں گا
آپ دیدار دکھا دیں تو سنبھل جاؤں گا
کیا کروں خلد میں جا کر ہوں مریض حضرت
کیا وہاں حور کی باتوں میں بہل جاؤں گا
یاد جب آئے گا صحرائے مدینہ مجھ کو
پھاڑ کر جیب و گریباں میں نکل جاؤں گا
پھر تو سمجھوں گا کہ سب دل کی تمنا پائی
ہند سے جانب طیبہ جو نکل جاؤں گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.