Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

میسر ہو محبت میں اگر بیمار ہو جانا

بیتاب بدایونی

میسر ہو محبت میں اگر بیمار ہو جانا

بیتاب بدایونی

میسر ہو محبت میں اگر بیمار ہو جانا

تو آساں ہو رسول اللہ کا دیدار ہو جانا

غضب ہے حضرت دل آنکھ کا خونبار ہو جانا

پڑا آخر تمہیں رسوا سر بازار ہو جانا

ادھر مولیٰ نے لب کھولے ادھر بخشے گیے عاصی

شفاعت کے لیے کافی ہوا تیار ہو جانا

مزے سے بادہ کوثر پئے گا وہ قیامت میں

جسے آیا شراب عشق کا میخوار ہو جانا

تصور دل میں آتا ہے کسی کی چٹکیاں لینے

تڑپنے کے لیے بیتابؔ اب تیار ہو جانا

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے