یہی پیغام دیتی ہیں ہوائیں
یہی پیغام دیتی ہیں ہوائیں
مہک اٹھیں نبی سے سب فضائیں
نبی سے حق کی ہر تحریر واضح
نبی سے قوم کی تقدیر واضح
نبی سے ابتدا کا نور مانو
نبی سے انتہا کا نور مانو
نبی کی دین ہے کردار اپنا
نبی ہے کارواں سالار اپنا
نبی سے راستے روشن ہوئے ہیں
یہ سارے سلسلے روشن ہوئے ہیں
نبی سے ذہن میں ہے نور آیا
شعور و فکر اس سے جگمگایا
نبی ہیں ارتقا کے نور ہمدم
نبی ہیں کبریا کے نور ہمدم
نبی پیغام بر ہے بس احد کا
دل بیتابؔ بھی ہے اس کا صدقہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.