Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

واہ کیا آن ہے کیا شانِ رسول عربی

بسمل الہ آبادی

واہ کیا آن ہے کیا شانِ رسول عربی

بسمل الہ آبادی

MORE BYبسمل الہ آبادی

    واہ کیا آن ہے کیا شانِ رسول عربی

    تم پہ تو جی سے ہوں قربان رسول عربی

    خانۂ دل مرا جلوہ سے منور ہو جائے

    دو گھڑی تم جو ہوں مہمان رسول عربی

    اپنا جلوہ جو دکھا دو کبھی بھولے بسرے

    پورے دل کے ہو سب ارمان رسول عربی

    عرش پر جب شب معراج سواری پہنچی

    حوریں تم پر ہوئیں قربان رسول عربی

    حشر میں امت عاصی نے جو دیکھا تم کو

    آ گئی جان میں پھر جان رسول عربی

    میں نہ بھولوں گا نہ بھولوں گا ان کو ہرگز

    جو مرے سر پہ ہیں احسان رسول عربی

    زلفیں اپنی رخ انور سے ہٹا دو لللہ

    کہ بہت میں ہوں پریشان رسول عربی

    لے لیا دل سے اگر نام مصیبت میں کبھی

    مشکلیں ہو گئیں آسان رسول عربی

    یہی بسملؔ کی تمناہے مدینہ جا کر

    آپ کے در کا ہو دربان رسول عربی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے