غم_عشق_محمد میں کوئی دیکھے فنا ہو کر
غم عشق محمد میں کوئی دیکھے فنا ہو کر
اجل ہنستی ہوئی آتی ہے پیغام بقا ہو کر
گرے ہیں جو غم امت میں مژگان مطہر سے
وہ آنسو حشر میں برسیں گے رحمت کی گھٹا ہو کر
مدینہ کی زمیں پر لذت سجدہ کوئی دیکھے
کہ فرض اک سجدہ کر دیتا ہے ہر سجدہ ادا ہو کر
ضرورت دیکھ کر یکسوئی کی ذہن مقدس کو
اتر آیا زمیں پر لا مکاں غار حرا ہو کر
حصول تازگی کے واسطے ہر صبح کو بسملؔ
ہوائے خلد آتی ہے مدینے میں صبا ہو کر
- کتاب : Rajasthan ke Muntakhab Sufi Urdu Ghazal-go Shura (Pg. 145)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.