سبق دنیا کو وحدت کا دیا حضرت محمد نے
سبق دنیا کو وحدت کا دیا حضرت محمد نے
دوئی کو دور ہر دل سے کیا حضرت محمد نے
اٹھا کر پردۂ بیگانگی ہر دل کے چہرے سے
انہیں رنگ آشنائی کا دیا حضرت محمد نے
وہ حسرت اور پریشانی وہ وحشت اور پشیمانی
گریباں چاک تھا آکر سیا حضرت محمد نے
سبق پاکیزگی کا اور نیکی کا دیا سب کو
بڑا احسان دنیا پر کیا حضرت محمد نے
شریکِ دردِ مظلوماں انیسِ حال محروماں
دل اک عالم کا ہاتھوں میں لیا حضرت محمد نے
کہا ہر اک کو ہمسائے سے الفت کر محبت کر
دل آزاری سے بچ فرما دیا حضرت محمد نے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.