بلوائیں مجھے شاد جو سلطان_مدینہ
بلوائیں مجھے شاد جو سلطان مدینہ
جاتے ہی میں ہو جاؤں گا قربان مدینہ
وہ گھر سے خدا کا تو یہ محبوب خدا ہیں
کعبے سے بھی اعلیٰ نہ ہو کیوں شان مدینہ
روکیں گے نہ دربار میں جانے کے لیے شاد
پہچانتے ہیں سب مجھے دربان مدینہ
لے جاؤں گا میں ساتھ فقط عشق محمد
تحفہ ہے مرے پاس یہ شایان مدینہ
کھولے در جنت کو یہی کہتا ہے رضواں
بے خوف چلے جائیں غلامان مدینہ
نشہ ہے وہ ان کو جو اترتا ہی نہیں ہے
توحید کی مے پیتے ہیں مستان مدینہ
اللہ دکھا دے تو مجھے روضۂ اقدس
باقی کہیں رہ جائے نہ ارمان مدینہ
کیوں میری شفاعت میں بھلا دیر لگے گی
کیا مجھ کو نہیں جانتے سلطان مدینہ
مومن جو نہیں ہوں تو میں کافر بھی نہیں ہوں
اس رمز سے آگاہ ہیں سلطان مدینہ
- کتاب : نعت کے چند شعرائے معتقدین (Pg. 125)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.