Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

بوئے_فردوس لائی صبا دیکھیے

اشتیاق عالم شہبازی

بوئے_فردوس لائی صبا دیکھیے

اشتیاق عالم شہبازی

بوئے فردوس لائی صبا دیکھیے

بھر گئی خوشبوؤں سے فضا دیکھیے

دیکھیے گلشن مصطفیٰ دیکھیے

حسن باغ علی مرتضیٰ دیکھیے

فیض کی ہر جہت ہے رواں ندیاں

بھیڑ منگتوں کی ہے جابجا دیکھیے

علم کا فضل کا فقر کا فیض کا

باب رحمت ہے ہر سو کھلا دیکھیے

عظمت شاہبازی کا کیا پوچھنا

سر خمیدہ ہیں خود اولیا دیکھیے

میری عصیاں شعاری سے منہ موڑ کر

اپنی شان کرم کو شہا دیکھیے

مأخذ :
  • کتاب : Jalwa-e-Gul Lafz-ba-Lafz

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے