کرو غم سے آزاد یا مصطفیٰ
تمہیں سے ہے فریاد یا مصطفیٰ
نہ پامال مجھ کو زمانہ کرے
نہ مٹی ہو برباد یا مصطفیٰ
زباں پر تیرا نام جاری رہے
کرے دل تری یاد یا مصطفیٰ
نہ چھوٹے کبھی مجھ سے راہ صواب
نہ ہو ظلم و بیداد یا مصطفیٰ
عطا مجھ کو اللہ ہمت کرے
بجا لاؤں ارشاد یا مصطفیٰ
مجھے گھیر رکھا ہے امراض نے
مٹے ان کی بنیاد یا مصطفیٰ
مجھے رات دن فکر ہے قرض کی
اسی سے ہوں نا شاد یا مصطفیٰ
رہوں حشر میں آپ کی ذات سے
طلب گار امداد یا مصطفیٰ
عنایت کی ہو جائے اس پر نظر
رہے داغؔ دل شاد یا مصطفیٰ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.