Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

یا خواجہ معین_الدیں چشتی سلطان_الہند غریب_نواز

داغ دہلوی

یا خواجہ معین_الدیں چشتی سلطان_الہند غریب_نواز

داغ دہلوی

MORE BYداغ دہلوی

    یا خواجہ معین الدیں چشتی سلطان الہند غریب نواز

    یا واقف راز خفی و جلی سلطان الہند غریب نواز

    آگاہ ہو میرے حال سے تم گم کردہ خرد ہوں ہوش میں گم

    دشمن ہیں پئے آزار وہی سلطان الہند غریب نواز

    فریاد تمہیں سے ہے میری تکلیف سہی کیسی کیسی

    ہو داد طلب کی دادرسی سلطان الہند غریب نواز

    منہ عیش و طرب نے پھیر لیا دن رات کے غم نے گھیر لیا

    سب دور ہوں میرے رنج دلی سلطان الہند غریب نواز

    دل اور جگر خم خانہ عشق آنکھیں ہوں مری پیمانۂ عشق

    اے عاشق زار خدا و نبی سلطان الہند غریب نواز

    لائی ہے مجھے امید کرم اس خاک کی اس در کی ہے قسم

    آیا ہوں پئے حاجت طلبی سلطان الہند غریب نواز

    کیا میری زباں کیا میرا بیاں میں ہیچ مداں تم پر قرباں

    کہتے ہیں ملک بھی تم کو یہی سلطان الہند غریب نواز

    یہ داغؔ کہاں تک رنج سہے تم سے نہ کہے تو کس سے کہے

    تم آل نبی اولاد علی سلطان الہند غریب نواز

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے