Sufinama

نہ ہو کیوں کر افضل ہمارا محمدؐ

داغ دہلوی

نہ ہو کیوں کر افضل ہمارا محمدؐ

داغ دہلوی

MORE BYداغ دہلوی

    نہ ہو کیوں کر افضل ہمارا محمدؐ

    کہ ہے اپنے پیارے کا پیارا محمدؐ

    الٰہی یہ محشر میں ہم کہتے جائیں

    کہاں ہے کہاں ہے ہمارا محمدؐ

    وہیں کشتی نوح بھی ڈوب جاتی

    نہ دیتے جو اس کو سہارا محمدؐ

    ابھی فرش سے عرش مل جائے جھک کر

    کریں گر طلب کا اشارا محمدؐ

    یہی بات عاشق نے معشوق سے کی

    نہیں تیری فرقت گوارا محمدؐ

    کہیں گے یہی اس شہ انبیاء سے

    وہاں ہوں گے جب آشکارا محمدؐ

    شفیع امم روز محشر تمہیں ہو

    ہمیں ہے تمہارا سہارا محمدؐ

    صدا خیر مقدم کی کعبے سے آئی

    حرم سے جب آئے دوبارا محمدؐ

    بلا لو مدینے میں پھر داغؔ کو تم

    نہیں ہند میں اب گزارا محمدؐ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے