Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

در_بدر پھرتا ہوں میں حیراں_و_مضطر یا علی

نصر پھلواروی

در_بدر پھرتا ہوں میں حیراں_و_مضطر یا علی

نصر پھلواروی

MORE BYنصر پھلواروی

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت علی مرتضیٰ (نجف-عراق)

    در بدر پھرتا ہوں میں حیراں و مضطر یا علی

    کیجئے آسان جو مشکل ہے مجھ پر یا علی

    آج کل پھر بھیڑ ہے رنجوں کی ہم پر یا علی

    یک توجہ آپ کی کافی ہے مجھ پر یا علی

    مشکلیں سو سو ہیں مجھ پر آپ مدد فرمائیے

    آپ ہیں مشکل کشا جواد حیدر یا علی

    پاک مجھ کو کیجئے اب خاک سے یا بو تراب

    دل میں میرے دیجئے حب پیمبر یا علی

    لا فتیٰ الا علی لا سیف الا ذوالفقار

    آپ کی ہمت نے توڑا باب خیبر یا علی

    ساقی جانہا سقاک اللہ کاسات الوصال

    دیجیو ہاتھوں سے اپنے جام کوثر یا علی

    مأخذ :
    • کتاب : Al-Mujeeb, Phulwari Sharif (Pg. 50)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے