کونین کے سردار ہیں نبیوں کے بنی ہیں
کونین کے سردار ہیں نبیوں کے بنی ہیں
کس شان کے انسان رسولِ مدنی ہیں
جب تجزیہ کرتا ہوں محبت کی حدوں کا
محسوس یہ ہوتا ہے کہ ہر سمت وہی ہیں
موجود تھے، موجود ہیں، موجود رہیں گے
سردارِ دو عالم ازلی و ابدی ہیں
آنکھوں کو ہے اے دردؔ بصارت کی ضرورت
ہر گوشۂ عالم میں وہ موجود ابھی ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.