Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

دین کے سید_و_سردار ہیں غوث_اعظم

عامر رحمتی

دین کے سید_و_سردار ہیں غوث_اعظم

عامر رحمتی

MORE BYعامر رحمتی

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد-عراق)

    دین کے سید و سردار ہیں غوث اعظم

    مظہر احمد مختار ہیں غوث اعظم

    فاطمہ زہرہ کے دلبر علی مولا کے پیارے

    پرتو احمد مختار ہیں غوث اعظم

    کوئی ثانی نہیں ہے آپ کا دونوں جہاں میں

    آپ ولیوں کے بھی سرکار ہیں غوث اعظم

    حشر کی دھوپ سے گھبرائیں بھلا کیوں کر ہم

    میرے حامی و مددگار ہیں غوث اعظم

    ڈال کر پاؤں میں زنجیر چلا آیا میں

    جب سنا آپ خریدار ہیں غوث اعظم

    زہد و تقویٰ پ تجھے ناز بہت ہے زاہد

    سوچ لے مالک و مختار ہیں غوث اعظم

    کیوں بھلا اور کہیں ڈھونڈھنے جائے آمر

    آپ ہی تو مرے سرکار ہیں غوث اعظم

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے