دل_بے_تاب اپنا کس قدر مضطر ہے فرقت میں
دل بے تاب اپنا کس قدر مضطر ہے فرقت میں
ہماری جان بھی جائے گی اک دن یاد حضرت میں
مسلماں شوق میں میلاد میں آنکھوں پہ رکھتے ہیں
گل رخسار احمد کی ہے بو پھولوں کی رنگت میں
گنہ گاران امت ساتھ ہوں گے حشر کے دن سب
رسول اللہؐ جائیں گے کبھی تنہا نہ جنت میں
مدینے کے چمن کا رنگ جا کر ہم بھی دیکھیں گے
بہار گلشن طیبہ اگر لکھی ہے قسمت میں
مدینے میں جو یاروں نے نہ دفنایا پس مردن
گھڑی بھر چین آئے گا نہ ہم کو واہؔ تربت میں
- کتاب : تذکرہ شعرائے وارثیہ (Pg. 163)
- مطبع : فائن بکس پرنٹرس (1993)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.