Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

دل میں کسی کو اور بسایا نہ جائے_گا

پیر نصیرالدین نصیرؔ

دل میں کسی کو اور بسایا نہ جائے_گا

پیر نصیرالدین نصیرؔ

MORE BYپیر نصیرالدین نصیرؔ

    دل میں کسی کو اور بسایا نہ جائے گا

    ذکر رسول پاک بھلایا نہ جائے گا

    وہ خود ہی جان لیں گے جتایا نہ جائے گا

    ہم سے تو اپنا حال سنایا نہ جائے گا

    ہم کو جزا ملے گی محمدؐ کے عشق کی

    دوزخ کے آس پاس بھی لایا نہ جائے گا

    روشن رہے گا داغ فراق شہ امم

    یہ وہ چراغ ہے جو بجھایا نہ جائے گا

    بے شک حضورؐ شافع محشر ہیں منکرو

    کیا ان کے سامنے تمہیں لایا نہ جائے گا

    کہتے تھے یہ بلالؓ تشدد پہ کفر کے

    عشق نبی تو دل سے مٹایا نہ جائے گا

    مانے گا ان کی بات خدا حشر میں نصیرؔ

    بن مصطفیٰ خدا کو منایا نہ جائے گا

    مأخذ :
    • کتاب : کلیات نصیرؔ گیلانی (Pg. 63)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے